ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / جیٹ ایئرویز کے سیفٹی آڈٹ کا حکم، پائلٹ صاحب  ہوا کا دباو کم کرنے والا سوئچ آن کرنا ہی بھول گئے

جیٹ ایئرویز کے سیفٹی آڈٹ کا حکم، پائلٹ صاحب  ہوا کا دباو کم کرنے والا سوئچ آن کرنا ہی بھول گئے

Thu, 20 Sep 2018 17:51:58  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی 20ستمبر (ایس او نیوز)  جیٹ ائیرویز کے طیارہ میں پائلٹ ٹیم کی غلطی کی وجہ سے مسافروں کی طبیعت بگڑنے کے معاملہ میں شہری ہوابازی کی وزارت نے ڈی جی سی اے کو ایئر لائن کا سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ شہری ہوابازی کے وزیر سریش پربھو نے اس معاملہ میں جانچ کی ہدایت بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ جیٹ ائیرویز کے طیارہ نے جمعرات کی صبح ممبئی سے جے پور کے لئے پرواز بھری تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ہوائی جہاز کا پائلٹ ہوا کا دباو کم کرنے والا سوئچ آن کرنا ہی بھول گیا۔ جیسے ہی ہوائی جہاز ہوا میں پہنچا ویسے ہی جہاز میں سوار مسافروں کو پریشانی ہونے لگی۔

پہلے تو لوگوں نے سر درد کی شکایت کی۔ پھر تھوڑی ہی دیر میں تقریبا 30 مسافروں کے ناک اور کان سے خون نکلنے لگا۔ بتایا جاتا ہے کہ جس وقت طیارہ نے پرواز بھری تھی اس وقت طیارہ میں  160 مسافر موجود تھے۔ مسافروں کی طبیعت بگڑتی دیکھ کر ہوائی جہازکو واپس  ممبئی   ائیرپورٹ  پر لینڈ کرایا گیا۔  کچھ مسافروں کو علاج کے لئے ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں بھی بھرتی کرایا گیا ۔


Share: